30 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بعض یورپی ممالک نے ایران کو اپنے ممالک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے اور ایران اس دعوت کا غور سے جائزہ لے رہا ہے۔

ابنا: صالحی نے کہا کہ مقررہ وقت  پر یورپی ممالک کے نام سے آگاہ کردیا جائے گا انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں جو لوگ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور دہشت گردی کو عالمی سطح پر فروغ دے رہے ہیں ان کی شناخت کرکے ان کے خلاف پابندیاں لگانی چاہییں انھوں نے کہا کہ ہمیں ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے جو مغربی ممالک میں انسانی حقوق کو پامال کررہے ہیں ایرانی وزير خارجہ نے علاقہ میں جاری عوامی بیداری کو اسلامی بیداری قراردیتے ہوئے کہا کہ مسلمان آج اپنے اور بیگانہ میں تمییز پیدا کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں  انھوں نے کہا کہ علاقہ میں اسلامی بیداری کی لہر کو دنیا کی کوئی بھی طاقت روک نہیں سکتی  اور آج مسلمان بیرونی ممالک کے ایجنٹوں سے نجات حاصل کرنے کی تلاش و وکشش میں مصروف ہیں انھوں نے کہا کہ مسلمان ایران کی طرز پر اسلامیت اور جمہوریت کے خواہاں ہیں۔ صالحی نے کہا کہ ایران اس اسلامی بیداری کا استقبال کرتا ہے اور ہم مستقبل میں عوامی فتح و کامیابی کے بارے میں پرامید ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت